• news

گیس بلوں میں 120ارب کی وصولی کے پلان پر تشویش کا اظہار 


فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) مرکزی اتحاد گروپ کے جنرل سیکرٹری شیخ یوسف گچھانے محکمہ گیس کا گردشی قرضہ آﺅٹ آف کنٹرول 750ارب روپے سے تجاوز کرنے کے بعد حکومت کی طرف سے گیس صارفین سے بلوں کی مد میں120ارب روپے اضافی وصول کرنے کے پلان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا حکومت کی طرف سے گیس ٹیرف میں اضافہ سے مجموعی طور پر786ارب روپے کی وصولی کا امکان ہے۔ 660ارب روپے کے سالانہ ہدف کے نسبت125ارب اضافی آمدنی وصول کرنے کا تخمینہ ہے ۔دوسری طر ف وزارت توانائی نے 700ارب کاخسارہ پورا کرنے کیلئے بجلی کے فی یونٹ2.3روپے سے 31.60روپے فی یونٹ تک اضافہ کی تجویزدی ہے جو خراب حکمرانی ،غیر حقیقی بجٹ،کسانوں کو سبسڈی دینے کے سیاسی فیصلوں کی وجہ سے سامنے آیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ بجلی گیس مہنگی ہونے سے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ صنعتی شعبہ متاثر ہوگا مہنگی اشیاءکے باعث بیرون ملک ان کی مانگ میں کمی اور ملکی برآمدات میں کمی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی سے حکومت مالی مشکلات میںمبتلا ہوگی اور آئی ایم ایف جیسے اداروںسے ان کی شرائط پر مزید قرضے حاصل کرے گی جس سے عوام اور صنعتی شعبہ پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھے گا۔

خادم حسین نے کہا کہ آئی ایم ایف سے نجات کیلئے صنعتی شعبہ کو مراعات اور ملکی برآمدات میں اضافہ کیلئے اقدامات کیئے جائیں تاکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں اور حکومت مالی مشکلات سے نجات حاصل کرسکے۔

ای پیپر-دی نیشن