• news

حکومت روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے، ملک تحسین اعوان 


فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز فیسکو ملک تحسین اعوان نے کہا ہے کہ موجودہ جمہوری حکومت عوام کو روزگار کے بہترمواقع فراہم کرنے کےلئے کوشاں ہے ۔وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے ویژن کے مطابق فیسکو میں بھی بھرتیوں کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں فیسکو انتظامیہ نے سکیل 17کی 130خالی پوسٹوں پر بھرتی کےلئے اشتہار شائع کردیا ہے ۔جن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (اکاﺅنٹس/فنانس)کی 8پوسٹیں ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (آڈٹ) کی5، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (MIS)کی 4، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (PS/A)کی 4، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایچ آر /ایڈمن)کی 7، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (انوائرمنٹ) کی ایک، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (سوشل امپیکٹ)کی ایک، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لٹگیشن)کی 2، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لیگل/لیبر) کی 6، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (FSM/MM) فیلڈ سٹور منیجر کی 6آسامیاں شامل ہیں ۔ان آسامیوںپر بھرتی کاعمل شروع کردیا گیا ہے ۔قبل ازیں مشتہر ہونے والی ایس ڈی او (آپریشن) کی72،ایس ڈی او (سول)کی 2 اور ریونیو آفیسر کی 12خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل جاری ہے اور ان کےلئے تحریری امتحان جنوری2023 میں متوقع ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن