• news

فری شٹل سروس کے ذریعے  متعددمسافر پناہ گاہ منتقل 


فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام فری شٹل سروس کے ذریعے گرین بیلٹس،فٹ پاتھس وروڈز پر رات گزارنے والے مزید 27بے سہارا،معذور، بے روزگار،مزدور اورمسافروں کوپناہ گاہ سٹی ٹرمینل منتقل کیاگیا۔

گزشتہ رات چوک گھنٹہ گھروملحقہ بازاروں سے 21،سوساں روڈ سے 3،کوہ نورچوک سے 2 اور کینال روڈسے ایک مسافر کو پناہ گاہ شفٹ کرکے سردموسم میں رات بسر کرنے کے ساتھ معیاری کھانے سے تواضع بھی کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن