’’ چہار با غ‘‘ کے سوق کمرشل ڈسٹرکٹ پلاٹوں کی نیلامی
لاہور ( نیوز رپورٹر) راوی شہر کے رہائشی منصوبہ ’’ چہار با غ‘‘ کے سوق کمرشل ڈسٹرکٹ پلاٹوں کی نیلامی کا عمل کامیابی سے مکمل ہوگیا ۔ روڈا کے 2.7کنال سے زائد کے 8کمرشل پلاٹ کیلئے ملک بھر سے درجنوں سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔ روڈا نے کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کیلئے مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا۔تقریب میں عمران امین سی ای او روڈا شاہد بٹ ممبر روڈا بورڈ ،عابد لطیف سندھو ڈائریکٹر میڈیاکے علاوہ ملکی سرمایہ کار اور متعدد اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ تقریب کے آغاز پرعمران امین سی ای اوروڈا نے سوق پلاٹ 1کے کامیاب پہلے بولی دہندہ کو سرٹیفکیٹ دیا ۔چہار باغ منصوبہ میں کاروباری شراکت داری پر مبارکباد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ راوی شہر کایہ پراجیکٹ عوام کی زندگی میں ایک بڑی تبدیلی لائے گا۔