• news

سیلاب متاثرین شدید سردی میں مشکلات کا شکار ہیں، مقررین


لاہور(لیڈی رپورٹر)سیلاب زدہ علاقوں کے لوگ شدید سردی میں انتہائی مشکل حالات میںگھرے ہیں، موسمیاتی تبدیلی سے خواتین ہی زیادہ متاثر ہوتی ہیں، پاکستان میں اگر ہم نے حفاظتی اقدامات نہ کیے تو اگلے سال اس سال سے زیادہ بڑے سیلاب آئیں گے۔ مقررین نے ان خیالات کا اظہار ساؤتھ ایشیاء پارٹنرشپ پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب میں کیا۔ مقررین میں قانونی ماہر ماحولیاتی امور احمد رافع عالم، چیئر پرسن سیپ پاکستان مسرت قدیم،سابقہ ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد،و، ویمن کمیشن کی سیکرٹری ندا اظہر، ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن رافعہ کمال، انسانی حقوق کمیشن پنجاب کے ممبر ندیم اشرف،یڈیشنل سیکرٹری محکمہ انسانی حقوق رضوانہ نوید،سیپ،پاکستان کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر محمد تحسین اور ڈپٹی ڈائریکٹر سیپ،پاکستان عرفان مفتی و دیگر شامل تھے۔

ای پیپر-دی نیشن