تیز رفتار کار کی ٹکر ‘موٹر سائیکل سوار جاںبحق‘بہن شدید زخمی
لاہور(نامہ نگار)اچھرہ کے علاقے میں 24 سالہ ارحم ذوالفقار بڑی بہن فجر کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ شمع سٹاپ کے قریب تیز رفتار کارنے ٹکر مار دی ۔ارحم موقع پر جاں بحق جبکہ بہن فجر شدیدزخمی ہو گئی ہے۔پولیس اور امدای ٹیموں نے زخمی فجر کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ ارحم کی نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی ہے۔