22گول کیپرز کے خصوصی ٹریننگ کیمپ کا آغاز
لاہور(سپورٹس رپورٹر)خصوصی فٹبال گول کیپنگ کیمپ کا لاہور میں میں آغاز ہوگیا۔ ٹریننگ کیلئے جن انڈر22گول کیپرز کو طلب کیا گیا ہے،ان میں عثمان علی، سلمان الحق، ثاقب، سعید الرحمان، حسن علی اور نیشنل ٹیم گول کیپرعبدالباسط بھی شامل ہیں۔
کھلاڑیوں کا انتخاب گزشتہ کیمپ میں کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔ تربیتی کیمپ میں گول کیپرز کی مہارت اور تکنیک میں بہتری لانے کیلئے کام کیا جارہا ہے۔قومی مین گول کیپنگ کوچ زاہد تاج نے کہا ہے کہ جدید فٹبال میں گول کیپرز کا کردار انتہائی اہم ہوچکا ہے،پی ایف ایف نے اس شعبے پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ موجود اور فٹنس بھی بہترین نظر آرہی ہے، سب ٹریننگ میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سخت محنت کررہے ہیں،ہماری پوری کوشش ہے کہ ان کو مستقبل کے چیلنجز کیلئے تیار کریں۔