• news

یہی ٹیم پاکستان کو 2023-24ء کا ورلڈکپ جتوائے گی:شاہین آفریدی


لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ برے وقت میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے۔ یہی ٹیم پاکستان کو 2023 اور 2024 کا ورلڈکپ جتوائے گی۔میرا ری ہیب کافی اچھا چل رہا ہے۔ اگلے ہفتے سے بائولنگ کا آغاز کردوں گا۔ ہمیشہ اپنے ہیروز کو سپورٹ کرنا چاہیے۔  پتہ ہے  فینز چاہتے ہیں کہ ہمیشہ جیتیں۔  پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔  آگے پی ایس ایل اور نیوزی لینڈ سیریز آرہی ہے۔ 2023 میں کافی لمبی کرکٹ ہے یہی پلئیرز فٹ ہونگے تو پاکستان کو جتوائیں گے۔ لاہور قلندرز کی منتخب شدہ ٹیم سے مطمئن ہوں۔  میڈیا پر دیکھ کر حیران ہوں کہ لوگوں کو میری شادی کی تاریخ کا  پتا ہے نکاح کی حتمی تاریخ مجھے معلوم نہیں۔ جب بھی نکاح ہوگا تو میں ضرور سب کو بتاوں گا۔
 بابراعظم کی سپورٹ میں فاسٹ بائولر شاہین آفریدی نے ٹوئٹ میں لکھا کہ بابراعظم ہماری اور پاکستان کی شان، جان اورپہچان ہے، وہ ہمارا کپتان ہے اور رہیگا، شاہین نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بابر کے علاوہ کچھ اور سوچنا بھی منع ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس ٹیم کو سپورٹ کریں ،یہی ٹیم ہمیں جتائے گی ،کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی۔
ارجنٹائن کے لائیونل میسی سمیت

ای پیپر-دی نیشن