• news

نشتر کالونی: لاپتہ بچے کی  نعش نالے سے مل گئی


لاہور (نامہ نگار) نشتر کالونی کے علاقے سے دو روز قبل لاپتہ ہونے والے 11 سالہ بچے کی نعش گندے نالے سے مل گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمشید دو روز قبل گھر سے باہر کھیلنے گیا تھا‘ لیکن واپس گھر نہیں آیا تھا۔ پولیس نے بچے کے چچا ارشد کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور نعش قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
نعش برآمد

ای پیپر-دی نیشن