فارن فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی رہنما مبشر احمد طارق شفیع کی عبوری ضمانت میں پرسوں تک توسیع
لاہور (خبر نگار) بنکنگ جرائم کورٹ کے جج اسلم گوندل نے فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی رہنما مبشر احمد اور طارق شفیع کی عبوری ضمانت میں پرسوں 24 دسمبر تک توسیع کر دی۔ وکیل ملزموں نے موقف اپنایا کہ شریک ملزم حامد زمان کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور ہو چکی ہے۔ ممنوعہ فارن فنڈنگ کا الزام غلط ہے۔ تمام ریکارڈ ایف آئی اے کے پاس موجود ہے۔ شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں، ہم بے گناہ ہیں پھر بھی گرفتاری کا ڈر ہے۔ استدعا ہے کہ عبوری ضمانت منظور کی جائے۔
توسیع