• news

 امن، استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ہی ملک کی ترقی کا ضامن ہے: احسن اقبال


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) احسن اقبال نے کہا ہے کہ امن، استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ہی ملک کی ترقی کا ضامن ہے، ہم نے مستقبل کی نسل کو پائیدار ترقی کی بنیاد دینی ہے، معاشرے میں ترقی کے لئے ہم آہنگی اور تعاون لازمی ہے، نوجوانوں کو منافرت اور عدم برداشت کے عوامل اور عناصر سے بچانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان انٹرنیشنل فوڈ، نیوٹریشن، ہیلتھ کئیر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کامیاب نظام میں علم کو استعمال کرنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ عالمی سطح پر مقابلہ معیشت کی بنیاد پر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کو محفوظ کرنے کے لئے نہایت تیزی سے معاشی میدان میں ترقی کرنی ہے۔ پاکستان میں بہترین اذہان کے وسائل موجود ہیں۔ امن، استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ہی ملک کے ترقی کا ضامن ہے۔
احسن اقبال

صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی اجلاس آج طلب کر لیا

ای پیپر-دی نیشن