• news

کرونا پالیسی کے تحت نمبر نہ دینے کے خلاف کیس، پنجاب حکومت و دیگر آج جواب طلب 


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے انٹرمیڈیٹ امتحان میں کرونا پالیسی کے تحت نمبر نہ دینے کے خلاف کیس میں پنجاب حکومت سمیت دیگر ان سے 22دسمبر کو جواب طلب کر لیا ہے۔ پارٹ ٹو کی طالبہ عائزہ نے درخواست میں موقف اپنایا پنجاب حکومت نے2021ءمیں کرونا پالیسی کے تحت امتحانات لیے، پالیسی کے تحت صرف پارٹ ٹو کے امتحان ہونے تھے پالیسی کے تحت پارٹ ٹو کے نمبرز کی مناسبت سے پارٹ ون کے نمبرز لگائے جانے تھے۔ درخواست گزار نے پالیسی کے تحت امتحان دیا مگر پارٹ ون کے نمبر نہیں لگائے گئے۔ استدعا ہے کہ عدالت کرونا پالیسی کے تحت نمبرز نہ لگانے کا اقدام کالعدم قرار دے۔
کرونا پالیسی نمبر کیس

ای پیپر-دی نیشن