• news

زرداری سیاست کو جوئے سے زیادہ اہمیت نہیں دیتے: مسرت جمشید چیمہ


 لاہور (نیوز رپورٹر) ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے تحریک انصاف کی خواتین ممبران پنجاب اسمبلی کے ہمراہ زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین عمران خان سے تحریک انصاف کی خواتین ممبران پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔ مسرت جمشید نے کہا کہ مقتدر حلقوں سے سوال پوچھنا چاہتی ہوں کہ تحقیقات کروائیں ہمارے ممبران کو فون کالز کون کر رہا ہے۔ پیسوں کے ساتھ ممبران کو محفوظ مقامات پر پہنچنے کی پیشکش کی جارہی ہے۔ انہوں نے سابق صدر آصف زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ زرداری سیاست کو جوئے سے زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔ زرداری نے وفاق کی جماعت پیپلزپارٹی کو سندھ تک محدود کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف کے ممبران بکاﺅ مال نہیں ہیں۔ انہوں نے پہلے بھی کروڑوں کی آفر پر لعنت بھیجی۔ اس سے قبل ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے نے کہا کہ بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن، پاک فوج کے جوانوں کی جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے۔ الحمدللہ تمام یرغمالیوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ پوری قوم اس آپریشن میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
مسرت جمشید 

ای پیپر-دی نیشن