• news

کرونا: 21 نئے مریض، عالمی ایمرجنسی جلد ختم نہ ہونے کا امکان 


اسلام آباد (خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 21 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ دوسری طرف چین میں وائرس کی صورتحال کے باعث عالمی ایمرجنسی جلد ختم نہ ہونے کا امکان ہے۔ بدھ کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران4 ہزار 787ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے21 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح ٹیسٹ کی شرح 0.44 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ23 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے مختلف شہروں میں کیے گئے کرونا ٹیسٹ اور مثبت شرح کے حوالے سے ایبٹ آبادمیں 114 ٹیسٹوں میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ وہاں پر شرح 0.88 فیصد رہی، اسلام آباد میں538 ٹیسٹوں میں سے 3مریضوں کا ٹیسٹ مثبت آیا اور شرح 0.56 فیصد رہی، لاہور میں928 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 0.32 فیصد رہی اور کراچی میں237 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 8مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح3.38فیصد رہی۔ عالمی ادارہ صحت کے ماہرین اور متعدد اہم سائنسدانوں نے کہا ہے کہ چین میں کووڈ 19 کی تباہ کن لہر کے باعث عالمی ایمرجنسی کی حیثیت کا جلد خاتمہ ممکن نظر نہیں آتا ماہرین نے اس رائے کا اظہار اس وقت کیا جب چین کی جانب سے عوامی احتجاج کے بعد زیرو کووڈ پالیسی کو گزشتہ دنوں ختم کر دیا گیا تھا۔ مگر چین پابندیوں میں نرم نے عالمی منظرنامے کو بھی تبدیل کر دیا۔ عالمی ادارہ صحت کے کووڈ ایمرجنسی کمیٹی کی رکن ماریون کرپمانزنے بتایا کہ ہم اس وقت وباءکے اختتامی مراحل سے گزر رہے ہیں مگر ہمارے خیال میں چین میں وباءکی حالیہ لہر وائلڈ کارڈ ثابت ہو سکتی ہے۔دوسری طرف بھارت میں بھی کرونا سر اٹھانے لگا ہے۔ بھارت میں کرونا کی نئی شکل پی ایف 7 تیزی سے پھیل رہا ہے، جس نے مودی سرکار کو فوری اور موثر اقدامات اٹھانے پر مجبور کر دیا ہے۔ دراصل چین سے ملک میں آبا۔ 
کرونا

ای پیپر-دی نیشن