• news

سوشل میڈیا پر توہین مذہب روکنے کےلئے اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس


اسلام آباد (خبر نگار) سوشل میڈیا پر توہین مذہب روکنے کےلئے اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ لیگل کمیشن آن بلاسفیمی پاکستان کے زیر اہتمام سوشل میڈیا پر توہین روکنے کیلئے منعقد آل پارٹیز کانفرنس میں دینی و سیاسی جماعتوں کے قائدین اور سوشل میڈیا کے ماہرین شریک ہوئے۔ سوشل میڈیا پر توہین مذہب روکنے کے لئے تحریک انصاف مسلم لیگ ن پی پی پی جماعت اسلامی ایم کیو ایم کے قائدین یک آواز ہو گئے۔ مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری تحریک انصاف کے علی نواز اعوان، جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان، ایم کیو ایم کے صابر قائم خوانی،آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر کاشف چوہدری، پی پی پی کے سینئر رہنما سابق چیئرمین سینٹ سید نیر حسین بخاری سمیت دیگرنے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی۔
کانفرنس

ای پیپر-دی نیشن