اداکار فیروز خان بیٹے، بیٹی کو 80 ہزار ماہانہ دیں گے: فیملی کورٹ
کراچی (این این آئی) عدالت نے اداکار فیروز خان کو اپنے بچوں کے اخراجات کے لئے ماہانہ80 ہزار روپے دینے کا حکم دے دیا ہے۔ سٹی کورٹ کراچی میں فیملی کورٹ ضلع شرقی میں عدالت نے فیروز خان کو بیٹے سلطان کیلئے50 ہزار اور بیٹی فاطمہ کیلئے30 ہزار روپے ہر ماہ کی 14 تاریخ سے پہلے بچوں کے اخراجات ادا کر دیں گے۔ عدالت نے فیروز خان کے بیٹے سلطان کو5 روز کے لئے باپ کے حوالے کرنے کا بھی حکم عدالت نے اس سے قبل فیروز خان اور ان کی اہلیہ کو عدالت سے باہر بچوں کے اخراجات سے متعلق معاملات حل کرنے کا کہا تھا تاہم دونوں میں معاملات طے نہیں پائے۔
فیروز خان