قائمہ کمیٹی اجلاس، ایم ڈی کیٹ امتحانات کا معاملہ زیر بحث
اسلام آباد (خبر نگار) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی افضل ڈھانڈلہ کی زیر صدارت ہوا، کمیٹی میں پی ایم سی کی جانب سے ایم ڈی کیٹ امتحانات لئے جانے کا معاملہ زیر بحث آیا۔ چیئرمین کمیٹی افضل ڈھانڈلہ نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ امتحانات میں کسی بچے کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے تو نظر ثانی کر لیں، کوئی حل نکال لیں۔ درخواست کر سکتے ہیں صرف 12ہزار کالجز میں سیٹس ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے پی ایم سی حکام کو ہدایات جاری کیں کہ پی ایم سی ایک میٹنگ کریں اور طلباءکے مسائل کا حل نکالیں، رکن کمیٹی زہرہ ودود نے چیئرمین کمیٹی سے شکایت کی کہ ایم ڈی کیٹ پر بولنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ ان طلباءکی بھی شکایات آئی ہیں جو پاس ہوئے ہیں، رکن کمیٹی زہرہ ودود احتجاجا کمیٹی اجلاس سے واک آوٹ کر گئیں۔
معاملہ زیر بحث