پنجاب صورتحال:زرداری کا وزیر اعظم کو فون،شجاعت کی سابق صدر سے ملاقات
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) پنجاب کی سیاسی صورتحال پر سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعظم شہبازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سپیکر کی جانب سے گورنر پنجاب کی ایڈوائس مسترد کرنے پر دونوں رہنماﺅں نے مختلف آپشنز پر غور کیا۔ وزیراعظم اور سابق صدر آصف زرداری نے پنجاب میں جاری سیاسی صورتحال سے آئینی اور قانونی طریقوں سے نمٹنے پر اتفاق بھی کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے (ن) لیگی سینئر رہنماﺅں کو اہم ہدایات بھی جاری کیں۔ سینئر سیاست دان اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری شجاعت حسین نے گزشتہ روز بلاول ہاو¿س بحریہ ٹاو¿ن لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین، سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ان کے ساتھ وفاقی وزیر چودھری سالک حسین اور چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔ ملاقات مےں صوبے کی سیاسی صورتحال بالخصوص پنجاب اسمبلی کے معاملے پر تبادلہ خےال اور مشاورت کی گئی۔
شہباز زرداری شجاعت