• news

اسرائیلی فورسز نے نوجوان فلسطینی فٹبالر کو شہید‘5شہریوں کو زخمی کردیا


لاہور(سپورٹس ڈیسک) اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں کارروائی کے دوران 23 سالہ فلسطینی فٹبالر کو شہید جبکہ پانچ شہریوں کو زخمی کردیا۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جمعرات کو فلسطینی حکومت کے زیر انتظام شہر نابلس میں کارروائی کے دوران فلسطینی نوجوانوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 23 سالہ فٹبالر احمد دراغامے موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ فائرنگ سے پانچ فلسطینی نوجوان زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ شہید فلسطینی فٹبالر کا تعلق ’’توباس‘‘ قصبے سے تھا اور وہ ویسٹ بینک پریمیئر لیگ کلب کا حصہ تھے۔ حال ہی میں ہونے والی لیگ میں وہ 6 گول کیساتھ لیگ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے۔ فلسطینی گروپ حماس کے ترجمان نے بتایا کہ دراغامے ہمارا حصہ اور وہ اسرائیلی فوج کے خلاف نبردآزما تھے۔

ای پیپر-دی نیشن