• news

پشاور میں بین الاقوامی میچ کیلئے افغان ٹیم کو دعوت دینے کا فیصلہ


لاہور(سپورٹس رپورٹر)خیبر پی کے حکومت نے پشاور میں بین الاقوامی میچ کے انعقاد کیلئے افغانستان کرکٹ ٹیم کو دورہ پشاور کی دعوت دینے کا فیصلہ کرلیا۔صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا نے کہاہے کہ پشاور غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے محفوظ شہر ہے اس لیے ایک غیر ملکی میچ ہونا ضروری ہے چاہے وہ نمائشی ہی کیوں نہ ہو۔ شہر میں دو بین الاقوامی معیار کے سٹیڈیم بن رہے ہیں ارباب نیاز مکمل ہونے والا ہے جبکہ حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم تیار ہے۔کرکٹ پر سیاست نہیں کرنی چاہیے وزیراعظم شبہاز شریف اب پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کو ہٹایا ہے ان سے ملکی معیشت تو چھوڑیں کرکٹ بھی نہیں سنبھالی جارہی۔، ان کے دور میں پہلی بار پاکستان کو ہوم گراونڈ پر ٹیسٹ میں شکست ہوئی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رمیز راجا کی جانب سے پشاور کو غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے ریڈ فلیگ زون یعنی غیر ملکی کھلاڑی نہیں کھیل سکتے کے بیان کے بعد خیبر پختون خوا حکومت نے پشاور میں غیر ملکی کرکٹ میچ کے انعقاد کے لیے پی سی بی سے رابطے کا فیصلہ کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن