اقوام متحدہ زیر قبضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لے‘ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیلئے مداخلت کرے: بیان
سری نگر(کے پی آئی) کل جماعتی حرےت کانفرنس نے خبردار کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں تاخیر کے عالمی امن کے لیے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔کل جماعتی حرےت کانفرنس کے رہنماوں غلام محمد خان سوپوری، بلال صدیقی، زمرودہ حبیب، یاسمین راجہ، فریدہ بہندی، ڈاکٹر مصیب نے سرینگر میں اپنے الگ الگ بیانات میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق دیرپا تنازع کے حل کے لیے مداخلت کرے جبکہ راجوری ضلع میں ایک پراسرار دھماکے میں 55 سالہ شخص زخمی ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق راجوری ضلع میں بھارتی فوج کے گڑھی فائرنگ رینج علاقے میں ایک پراسرار دھماکہ ہوا ہے۔ شمالی کشمیر میں ٹریفک کے ایک حادثے میں 17 سالہ لڑکی جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے ۔ بارہمولہ ضلع کے رفیع آباد علاقے میں ایک بڑے سڑک حادثے میں تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا کر ایک نالے میں گر گئیں۔دوسری جانب
مقبوضہ کشمیر کی بھارتی انتظامیہ نے احتجاج کررہے کشمیری پنڈت ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کی دھمکی دی ہے ۔ جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایک بیان میں احتجاج کررہے کشمیری پنڈتوں پر واضح کیا ہے کہ گھر بیٹھنے کےلئے کوئی تنخواہ نہیں دی جائےگی۔
کشمیر