• news

کمپیٹیشن کمیشن کا لون کی پیشکش کرنےوالی موبائل ایپلیکیشنز پر خدشات کا نوٹس


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے گوگل پلے سٹور پر صارفین کو مائکرو/ نینو( چھوٹے) پرسنل لون کی پیشکش کرنے والی موبائل ایپلیکیشنز پر متعدد ابھرتے خدشات کا نوٹس لے لیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے نتائج کی بنیا د پر سی سی پی انکوائری کمیٹی کو کمیشن کی طرف سے اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اس معاملے پر جامع تحقیقات کر کے ان موبائل ایپلیکیشنزکی خلاف کمپیٹیشن ایکٹ کی میبنہ خلاف ورزی پر انکوائری رپورٹ پیش کرے۔
 نوٹس

ای پیپر-دی نیشن