لیاقت قائمخانی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس نیب کو واپس
اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹو جج محمد بشیرکی عدالت نے جعلی اکاونٹس میں سابق ڈی جی پارکس لیاقت قام خانی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس عدالتی دائرہ اختیار میں نہ آنے پر نیب کو واپس بھجوادیا۔ نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود مرزا عدالت پیش ہوئے۔
عدالت نے ملزم کی جانب سے نیب ترمیمی ایکٹ2022 کے تحت دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے یاقت قام خانی کیخلاف ریفرنس نیب کو واپس بھیجتے ہوئے کہاہے کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے بعد یہ عدالتی دائرہ اختیار میں نہیں آتا،نیب متعلقہ فورم سے رجوع کرے۔
نیب کو واپس