• news

باجوہ ٹیکس ڈیٹا لیک کیس‘ 3 ملزم 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) سے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے مبینہ ٹیکس ڈیٹا لیک ہونے کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ ملزمان شہزاد نیاز، ارشد علی اور عدیل اشرف کو سپیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کے رو برو پیش کیا گیا۔ ملزمان کے وکلاءاور تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے تینوں ملزمان کا دو روزکا ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم شہزاد نیاز نے دیگر دو شریک ملزمان کو پیسے کے عوض ریکارڈ بیچا، شریک ملزمان نے ایف بی آر کا ریکارڈ صحافی کو فروخت کیا۔ عدالت نے ملزمان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔
 ریمانڈ

ای پیپر-دی نیشن