• news

عمران حملہ‘ ملزم نوید‘ ماموں کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ‘ جے آئی ٹی کے حوالے


وزیرآباد+گوجرانوالہ (نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کا معاملہ، مرکزی ملزم نوید مہر کو سیشن کورٹ پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کو 12 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جے آئی ٹی کے حوالے کر دیا۔ عمران خان اور ان کے ساتھیوں پر وزیرآباد اللہ والا چوک میں حملہ کے دوران پکڑے جانے والے مرکزی ملزم نوید کو پولیس نے سیشن کورٹ وزیرآباد پیش کیا۔ پولیس کی جانب سے عدالت سے مزید ریمانڈ کی درخواست پیش کی گئی۔ ملزم نوید اور اسکے ساتھ ملزم کے ماموں وقاص جس کی دکان پر ملزم نے حملہ کے روز اپنی موٹر سائیکل کھڑی کی اس کو بھی عدالت پیش کیا گیا تھا۔ عدالت نے ملزمان کا 12 روزہ مزید ریمانڈ جاری کر دیا۔ ملزمان کو دوربارہ 3 جنوری 2023ءکو عدالت پیش کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سی ٹی ڈی پولیس کی طرف سے گذشتہ روز چوتھی مرتبہ ملزم نوید مہر کا ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے۔ پیشی کے بعد ملزمان کو پولیس نے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ عدالت پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
کنٹینر حملہ

ای پیپر-دی نیشن