• news

512 کنال اراضی قبضہ کیس‘ ہائی کورٹ نے تعمیر روک دی


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں فیصل آباد کی 512 کنال اراضی پر قبضے اور فروخت کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی ہے۔ جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اراضی کی فروخت اور سوسائٹیوں کی تعمیر سے روک دیا ہے۔ عدالت نے حکومت پنجاب سمیت دیگر فریقین سے جنوری کے تیسرے ہفتے میں جواب طلب کر لیا ہے۔ بلقیس بی بی سمیت دیگران نے درخواستوں میں موقف اختیار کیا کہ 46 سال قبل سرکاری اراضی آلاٹ کی گئی۔ 2011ءمیں فیڈرل لینڈ کمشن نے درخواست گزارروں کے حق میں فیصلہ دیا، فیڈرل لینڈ کمشن نے درخواست گزاروں کو اراضی کا قبضہ دینے کا حکم دیا۔ کمیشن کے فیصلے کے باوجود ایک سیاسی شخصیت کے ایماءپر قبضہ مافیا نے اراضی پر قبضہ کر لیا ہے۔
ملتوی

ای پیپر-دی نیشن