• news

ارکان اسمبلی پر مقدمات کی تفصیل اپ لوڈ نہ کرنے پر وفاق‘ پنجاب سے جواب طلب


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ارکان اسمبلی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہ کرنے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت، حکومت پنجاب اور الیکشن کمشن سے تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمشن نے جواب نہ دیا تو یکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔ عدالت نے الیکشن کمشن کو جواب داخل کرانے کا آخری موقع دیتے ہوئے کہا ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالتی فیصلے سے سیکرٹری الیکشن کمشن کو آگاہ کرے۔ درخواست گزار منیر احمد کے وکیل اظہر صدیق نے مو¿قف اختیار کیا کہ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے۔ آئین کے تحت معلومات تک رسائی ہر شہری کا حق ہے۔ الیکشن کمشن اور دیگر ادارے اراکین اسمبلی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کرتے ہیں۔ عدالت اراکین اسمبلی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات الیکشن کمشن کی ویب سائٹ پر جاری کرنے کا حکم دے۔
مقدمات/ اپ لوڈ

ای پیپر-دی نیشن