• news

دیکھنا یہ ہے پلان پر عالمی ٹا¶ن پلانرز کی رائے کیا ہے‘ دنیا شہروں کو پھیلانے کی بجائے اپارٹمنٹ بلڈنگ کے نظریہ پر قائم ہے


لاہور (سپیشل رپورٹر) ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے لاہور کے ماسٹر پلان پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔ عمومی مقدمے میں عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دنیا شہروں کو پھیلانے کی بجائے اپارٹمنٹ بلڈنگز کے نظریے پر قائم ہے۔ لاہور کا ماسٹر پلان منظور کرکے زرعی زمینوں کا مستقبل داو¿ پر لگا دیا گیا ہے۔ دیکھنا ہوگا کہ لاہور کے ماسٹر پلان پر عالمی ٹاو¿ن پلانرز کی کیا رائے ہے۔ دنیا کے ہر شہر میں صرف زرعی اراضی ہی نہیں جنگلات بھی پائے جاتے ہیں۔ ہمارے یہاں سموگ خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہے۔ کسی کو پروا نہیں ہے۔
ہائیکورٹ/ ماسٹر پلان

ای پیپر-دی نیشن