• news

کوٹ رادھاکشن: لڑکی سے اجتماعی زیادتی، لاہور، درندگی کی کوشش کرنے والا گرفتار 

زیادتی


قصور لاہور (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) قصورکے نواحی شہر کو ٹ رادھا کشن میں دو اوباشوں نے جواں سالہ لڑکی کو بے آبرو کر دیا۔ مقامی پولیس نے نامزد ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ظفر کے کی رہائشی آسیہ بی بی نے تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے، 25سالہ بیٹی (م) گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم محمد اکرم اور نوید آئے اور میری بیٹی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس تھانہ کوٹ رادھا کشن مصروف تفتیش ہے۔ادھر چو ہنگ پولےس نے مقدمہ درج کرکے12سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزم مبین نے محلے دار 12 سالہ بچی کو چھت پر لے جا کر اس سے زیادتی کو کوشش کی۔ بچی کی والدہ بےٹی کی تلاش میں چھت پرآئی، تو ملزم بچی کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا ہے۔ ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن