• news

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر کے لئے 25کروڑ کی خصوصی گرانٹ منظور


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں محکمہ اطلاعات و ثقافت سے متعلق امور کی منظوی دی گئی۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر کیلئے25کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبے میں پنجابی زبان او رکلچر کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ نظرثانی شدہ پنجاب گورنمنٹ ایڈورٹائزمنٹ پالیسی 2020ءمیں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ ایڈورٹائزمنٹ پالیسی کا شہباز شریف نے بیڑا غرق کیا۔ قومی اخبارات کے ساتھ علاقائی اخبارات کو بھی اشتہارات کا مناسب کوٹہ ملنا ضروری ہے۔ 4ماہ میں جتنا کام کیا، 10سال میں نہیں ہوا۔ اشتہارات کے ذریعے ہی عوام کو آگاہی حاصل ہو سکے گی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سوشل میڈیا پر خصوصی فوکس کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دور ڈیجیٹل میڈیا کا ہے۔ ڈی جی پی آر میں سوشل میڈیا ونگ کو مزید موثر بنایا جائے۔ اجلاس میں محکمہ تعلقات عامہ کے افسروں اور ملازمین کے لئے خصوصی الاو¿نس کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔
منظوری گرانٹ

ای پیپر-دی نیشن