• news

نارنگ منڈی میں 8 افراد کے قاتل کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روزہ توسیع


لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نارنگ منڈی میں کلہاڑی کے وار کر کے آٹھ افراد کے قتل کرنے کے کیس میں ملزم فیض رسول کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔ ملزم فیض رسول کو پیش کیا گیا۔
 عدالت نے ملزم فیض رسول کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 جنوری تک توسیع کی۔
ریمانڈ

ای پیپر-دی نیشن