• news

چاہتے ہیں اسمبلیاں‘ پارلیمان مدت پوری کرے: پیپلز پارٹی


لاہور (نامہ نگار) ہم چاہتے ہیں کہ تمام اسمبلیاں اور پارلیمان اپنی مدت پوری کرے۔ پی ایم ڈی سی بل کے رول آف پروسیجر بناتے وقت آن لائن رجسٹریشن قائم رکھی جائے۔ نئے بل کی منظوری پر پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت مبارکباد کی مستحق ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے پےپلز پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاو¿ن میں رانا فاروق سعید، ڈاکٹر خیام حفیظ، میاں ایوب، ڈاکٹر رضوان بھائیو، احسن رضوی، اینٹی این ایل ای فورس اور وائی ڈی اے کے عہدیدار ڈاکٹر فیضان ملک، ڈاکٹر حسیب، ڈاکٹر ذیشان ڈوگر، ڈاکٹر جہانزیب اور دیگر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پی ایم ڈی سی بل کی منظوری پر حکومت کو مبارکباد دیتا ہوں۔ فخر کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ پیپلز پارٹی تمام پروفیشنلز کو ان کا جائز مقام دیتی ہے۔ فواد کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا جائے تو آصف زرداری کا نمک نکلے گا، فواد چودھری کو ہر مرتبہ زبان کو لگام دینے کو کہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے کبھی تہذیب کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔ آخری مرتبہ کہہ رہا ہوں۔ آئندہ پنجابی میں ایسا جواب دوں گا کہ ہفتہ سڑتا رہے گا۔ قائم مقام صدر رانا فاروق سعید نے کہا کہ ماضی میں پیپلز پار ٹی نے یونیورسٹی آرڈیننس جیساکالا قانون واپس کروایا تھا۔ ان کا اسمبلیاں توڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ وہ صرف وقت حاصل کر رہے ہیں،یہ پاکستان کو ڈی سٹیبلائز کر کے معیشت تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ عمران ڈرامے کر رہا ہے۔ خان صاحب ا لیکشن کرا لیں۔ پیپلز پارٹی تیار ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خیام حفیظ، ڈاکٹر فیضان اور ڈاکٹر حسیب نے کہا کہ پی ایم سی کے منفی اثرات میڈیکل برادری پر پڑے ہیں۔ بل منظور کرنے پر چیئرمین بلاول بھٹو، عبدالقادر پٹیل، حسن مرتضیٰ جو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ڈاکٹر برادری کے حق سے میں آواز سربلند کرنے پر پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت کے شکر گزار ہیں۔ حسن مرتضیٰ کی زیرصدارت لوکل باڈی کمیٹی کا اجلاس سنٹرل سیکرٹریٹ میں ہوا۔ جس میں کمیٹی ممبران رانا اکرام ربانی، ظفر عباس لک، اعجاز سمہ اور لوکل کونسل ایسوسی ایشن آف پاکستان سے انور حسین، عمران نول اور زیب النساءنے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاءکو مختلف صوبوں کے بلدیاتی قوانین کے حوالے سے بریف کیا گیا۔
پیپلز پارٹی

ای پیپر-دی نیشن