• news

لاہور ہائیکورٹ نے سپر ٹیکس کی وصولی روک دی، فریقین سے جواب طلب 


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے تاحکم ثانی سپر ٹیکس کی وصولی مشروط طور پر روک دی ہے۔ عدالت نے ایف بی آر سمیت دیگر فریقین سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے سپر ٹیکس سے متعلقہ تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ وکلاءنے موقف اختیار کیا کہ قانون میں ترمیم سے قبل سپر ٹیکس کی وصولی غیر قانونی ہے۔ 2022ءکے لئے سپر ٹیکس کی وصولی آرٹیکل دس اے کی خلاف ورزی ہے۔ مالی سال کی تکمیل کے بعد سپر ٹیکس کی وصولی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت سپر ٹیکس کی وصولی کا اقدام کالعدم قرار دے۔
سپر ٹیکس

ای پیپر-دی نیشن