• news

چین نے ایران میں باضابطہ طور  پراپنا پہلا قونصلیٹ کھول لیا


تہران(اے پی پی)چین نے ایران میں اپنا پہلا قونصلیٹ جنرل کھول لیا۔ چین نےاپناقونصلیٹ جنرل ایران کے جنوبی ساحلی صوبے ہرمزگان کے دارالحکومت بندر عباس میں کھولا ہے۔ایران میں چین کے سفیر چانگ ہوا نے قونصلیٹ جنرل کوچین ایران تعلقات میں ایک نیا سنگ میل قرار دیا۔ 
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام جنوبی ایران کے ساتھ چین کے تعاون کو مزیدمضبوط اور مفید بنائے گا ۔ اس موقع پر ہرمزگان کے نائب گورنر عادل شہرزاد نے کہا کہ ان کا صوبہ چین کے ساتھ تعاون کا منتظر ہے، چینی قونصلیٹ جنرل دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں تبادلوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا
چین قونصلیٹ

ای پیپر-دی نیشن