سیکرٹری وزیراعظم توقیر شاہ کی ملازمت میں ایک سال کیلئے توسیع‘ پرنسپل سیکرٹری مقرر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے سیکرٹری توقیر حسین شاہ کی ملازمت میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے توقیر حسین شاہ کو پرنسپل سیکرٹری مقرر کر دیا ہے۔ توقیر حسین شاہ کو ریٹائرمنٹ کے بعد ایک سال کیلئے کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔
مقرر