ڈالر 21 پیسے مہنگا‘ سونا 3350 روپے تولہ سستا‘ سٹاک مارکیٹ میں مندا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور انٹربنک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاﺅ 21 پیسے اضافے کے ساتھ 225.64 روپے رہا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاﺅ 234 روپے 50 پیسے برقرار ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے 3350 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاﺅ ایک لاکھ 77 ہزار 300 روپے ہو گیا ہے۔ دس گرام سونے کا بھاﺅ 2872 روپے کم ہوکر 152006 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاﺅ 18 ڈالر کم ہوکر 1797 ڈالر فی اونس ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندا رہا۔ 100 انڈیکس 169 پوائنٹس کم ہوکر 39669 پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 438 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں آج 13 کروڑ 26 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔ شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 4.59 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 36 ارب روپے کم ہوکر 6325 ارب روپے ہے۔
ڈالر/ سونا