• news

پشاور میں ڈپٹی سپیکر خیبر پی کے اسمبلی پر فائرنگ، محفوظ رہے


پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور کے علاقے شاگائی میں تقریب کے دوران ڈپٹی سپیکر خیبر پی کے اسمبلی محمود جان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی تاہم ڈپٹی سپیکر حملے میں محفوظ رہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز کاشف عباسی نے بتایا کہ پشاور کے نواحی علاقے میں ایک تقریب جاری تھی جس کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق تقریب میں خیبر پی کے اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر محمود جان بھی موجود تھے تام وہ اس واقعے میں محفوظ رہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا ملزمان کی تلاس کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حملے کا مقصد اب تک واضح نہیں ہو سکا۔ ڈپٹی سپیکر محمود جان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ہے۔ وہ سال 2013ءسے 2018ءتک رکن صوبائی اسمبلی رہ چکے ہیں۔
 محمود جان فائرنگ 

ای پیپر-دی نیشن