• news

امریکی سینٹ میں پاکستان کی اقتصادی مدد کیلئے 4.3ارب ڈالر کی منظوری


واشنگٹن (این این آئی )امریکہ میں بائیڈن انتظامیہ کو شٹ ڈاون سے بچانے کے لیے سینٹ نے 1.7 ٹریلین ڈالر کے اخراجات کا بل منظور کرلیا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن انتظامیہ کو شٹ ڈاون سے بچانے کے لیے سینٹ نے 1.7 ٹریلین ڈالر کے اخراجات کا بل منظور کرلیا ہے۔ بل 29 کے مقابلے میں 68 ووٹ سے منظور ہوا۔بل پر حتمی ووٹنگ ایوان میں ہوگی جس کے بعد صدر جو بائیڈن اس پر دستخط کریں گے اور دستخط کے بعد بل قانون کی شکل اختیار کرلے گا۔رپورٹ کے مطابق بل میں پاکستان کی اقتصادی امداد کے لیے 4.3 ارب ڈالر رکھے گئے ہیں۔ 1.39 ارب ڈالر منشیات پر کنٹرول اور نفاذ قانون کے اقدامات پر خرچ کے لیے ہیں، تاہم کل امداد میں سے 33 لاکھ ڈالر امریکی وزیر خارجہ متعلقہ کمیٹی کی کلیئرنس رپورٹ تک روک لیے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن