• news

جنگی جنوں،بھارت نے جدید ہتھیاروں کی خریداری پر 843روپے خرچ کرنے کی منظوری دے دی


نئی دہلی (اے پی پی) بھارت نے خطے میں جنگی جنون جاری رکھتے ہوئے جدید ترین ہتھیار خریدنے کیلئے 843ارب سے زائد کی منظوری دے  دی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے لائٹ ٹینکس، بحری جہاز شکن میزائلوں اور لانگ رینج گائیڈڈ میزائلوں کی خریداری کیلئے 843 ارب 28 کروڑ روپے کی منظوری دے  دی ہے۔ جدید دفاعی سازوسامان خریدنے کی منظوری ڈیفنس ایکوئیزیشن کونسل نے دی جس کے سربراہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت یہ ہتھیار اور دیگر دفاعی سازوسامان ایک ایسے وقت میں خرید رہا ہے جب چین اور بھارت کے درمیان لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر کشیدگی جاری ہے۔ بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ تینوں مسلح افواج کیلئے جدید ہتھیاروں کی خریداری کی24تجاویز کی منظوری دی گئی ہے، اس میں بھارتی فوج اور فضائیہ کیلئے 6،6  جبکہ بحریہ کیلئے 10اور کوسٹ گارڈ کیلئے 2 تجاویز شامل ہیں۔ وزارت دفاع کے مطابق ان 24 بڑی دفاعی خریداریوں پر 84 ہزار 328 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ ایک نئی تجاویز کے تحت جدید انفنٹری کامبیٹ وہیکل، لائٹ ٹینک، بحریہ کیلئے اینٹی شپ میزائل، ویسلز، نئے میزائل سسٹمز، لانگ رینج گائیڈڈ بم اور جدید آفشور پٹرول ویسلز خریدے جائیں گے۔ بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ تمام دفاعی ساز و سامان اور ہتھیار مقامی ذرائع سے خریدے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن