پرویز الٰہی کو عبوری ریلیف ملا‘ اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا‘ رانا ثنائ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاﷲ نے کہا ہے کہ عدالت نے پرویز الٰہی کو عبوری ریلیف دیا ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا۔ عدالت نے پابند کیا ہے کہ کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد بے شک اسمبلی تحلیل کر دیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ عدالت نے گورنر کا نوٹیفکیشن کالعدم نہیں کیا صرف معطل کیا ہے۔ 11 جنوری سے عدالت دونوں فریقین کو سن کر فیصلہ دے گی آپ اعتماد کا ووٹ لیں پھر مرضی اسمبلی رکھیں یا توڑ دیں۔ایک سوال پر کہا کہ اگر چیف سیکرٹری نے دستخط نہ کرنا ہوتے تو عہدہ سے علیحدہ ہوجاتے۔ مراسلہ بھیجنے سے پہلے چیف سیکرٹری کو اعتماد میں لیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے کہا تھا کہ پہلے لیگل رائے لینا چاہتا ہوں۔
رانا ثنائ