عمران کی نااہلی کیخلاف درخواست ہائیکورٹ 9 جنوری کو سماعت کریگی q
لاہور (خبر نگار)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے توشہ خانہ میں عمران خان کی نااہلی کی سزا کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کا تین رکنی فل بنچ 9 جنوری سے درخواست پر سماعت کرے گا۔ بنچ کی سربراہی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کریں گے۔ جبکہ بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں۔ میانوالی کے حلقہ 95 سے ووٹر جابر علی نے اپنے وکیل اظہر صدیق کے ذریعے جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کی ہے جس میں کہا کہ اہم نوعیت کا معاملہ ہے اور اس پر فل بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا کہ الیکشن کمیشن کے کسی رکن اسمبلی کو نا اہل قرار دینے کے اختیار کو چیلنج کیا گیا ہے۔