ناموس رسالتؐ کا تحفظ ہرمسلمان کی ذمہ داری ،مذہبی فریضہ ہے:عزیز الرحمن ثانی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) کانفرنس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیز الرحمن ثانی، سیکرٹری جنرل لاہور مولانا علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا عبدالنعیم، مولانا محبوب الحسن طاہر، لاہور کے ناظم تبلیغ مولاناسمیع اللہ، مولانا محمدارشاد نے گزشتہ روز اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہرمسلمان کی ذمہ داری اورمذہبی فریضہ ہے۔تمام مسلمانوں کو اسلام اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جذبہ صدیقی سے سرشار ہوکرمیدان عمل میں نکلنا ہوگا۔ قادیانی ملک و ملت کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں قادیانیوں کی غیر آئینی سر گرمیوں پر کڑی نظر رکھنا ہوگی۔ قوم اور حکمرانوں کو اس بات سے آگاہ رہنا چاہیے کہ قادیانی اسلام، مسلمان اور پاکستان کیلئے یہود وہنود سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔ عقیدہ ختم نبوت کا دفاع دراصل اسلام کا فاع ہے،قادیانی جہاں بھی جائیں گے ۔ان کا مقابلہ دلائل اور براہین سے کیا جائے گا۔ عقیدہ ختم نبوت کا دفاع کرنے والے ہر وقت اسلام کی افضل ترین عبادت میں مصروف ہیں۔ حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمداقبال نے فرمایا کہ قادیانی اسلام اور ملک دونوں کے غدار ہیں۔ قادیانی گروہ اسلام کا ٹائٹل استعمال کرکے اپنے کفرو ارتداد کو اسلام بناکر پیش کررہا ہے۔ اسلامیان پاکستان قادیانی فتنہ اور باطل قوتوں کی سرکوبی کیلئے پر امن جدوجہد جاری رکھیں۔