• news

کشمیر میں بھارت کے ظلم و ستم پر دنیا کی خاموشی بہت بڑا ظلم ہے:عبدالغفار روپڑی 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) کشمیر میں بھارت کے ظلم و ستم پر دنیا کی خاموشی بہت بڑا ظلم ہے۔ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا۔ یہ بات جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبدالغفار روپڑی نے گزشتہ روز کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم جلسے جلوس اور قراردادوں کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے۔ اقوام متحدہ کا کردار اسلام دشمنی پر مبنی ہے۔ اس نے دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں کی کبھی مدد نہیں کی بلکہ ان کی جدوجہد کو ناکام بنانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے اسلام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ او آئی سی بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ بھارت کشمیریوں کے ساتھ دن رات ظلم کررہا ہے۔ 3 سال کشمیر کو مظلوم کشمیری کیلئے موت کی کوٹھڑی بنا دیا ہے اور ہم نعروں کے علاوہ کچھ کرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا تھا آج ہم قائد کے فرمان کو بھول چکے ہیں۔ نماز کے کشمری بھائیوں پاک فوج کے اور پولیس کے شہداء اور سیلاب زدگان کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن