• news

 کرسمس ڈے ،امن ،محبت ، بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے:عامر احمدخان

لاہور(خصوصی نامہ نگار+نیوز رپورٹر) مسیحی ملازمین کو کرسمس کی مبارک باد دینے کیلئے ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹائون میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے عامرا حمدخان نے مسیحی ملازمین کے ہمراہ کیک کاٹااور مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے عامرا حمدخان نے کہا کہ کرسمس ڈے امن ،محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔ ملک میں مسیحی برادری نے تمام شعبوں اور ایل ڈی اے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ دنیا بھر میں پاکستان کے سوفٹ امیج کو اجاگر کرنے میں مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش ہے۔ پاکستان کے شہری مسیحی برادری کی خدمات کو انتہائی قد ر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی ملازمین کوخصوصی محکمانہ الائونس دیاگیا ہے اور تنخواہ بھی ایڈوانس ادا کی گئی ہے۔نیوز رپورٹر کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان نے ون ونڈو سیل پر کھلی کچہری لگائی۔ اس موقع پرانہوںنے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا حل میری اوّلین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل حل کرنے میں تاخیری حربے استعمال کرنے والے افسران اور اہلکارخود کو جواب دہی کے لیے تیار رکھیں۔تقریب میںایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہا?سنگ صفی اللہ گوندل، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ‘ ڈائریکٹر فنانس اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن