• news

سیاسی ، معاشی استحکام اولین ترجیح ہونی چاہیے: مولانا فضل الرحمن بن محمد 

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث کے صدر ، معروف دینی سکالر ، درجنوں دینی کتابوں کے مصنف اور جامع محمد ی فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ اس وقت ملک سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا شکار ہے جس کی وجہ سے ہر پاکستانی ذہنی طور پر پریشانی میں مبتلا ہے۔ ہمارے سیاسی حالات تنزلی کی طرف جا رہے ہیں۔ سیاسی لیڈروں کو تربیت کی اشد ضرورت ہے۔ 75 سالوں میں ہمیں صرف مفاد پرست اور لوٹ مار کرنے والے لوگوں سے ہی واسطہ رہا ہے۔ ملکی اور قومی سوچ کے حامل مخلص اور قوم پرست لیڈر جو قوم کو ہر لحاظ سے رہنمائی فراہم کرتے ان کی کمی رہی ہے۔ ابھی تک ہمیں شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔ سیلاب متاثرین اپنی بحالی کے منتظر ہیں۔ ان تمام مسائل اور مشکلات کا واحد حل باہمی افہام و تفہیم اور بھائی چارے کے فروغ سے ہی ممکن ہے- جس کی ہمیں ہمارا دین بھی ترغیب دلاتا ہے۔ باہمی لڑائیاں بہت ہوچکی ہیں اب صرف ملکی مفاد پیش نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن