• news

 پنجاب اسمبلی توڑنے کے اچھے نتائج نہیں نکلیں گے:شہاب الدین 


کاہنہ (نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ ن کے مسابقہ ڈپٹی میئر رائو شہاب الدین نے کہا ہے کہ حکومت اسمبلیاں توڑنے کے حق میں بالکل بھی نہیں۔ پنجاب اسمبلی توڑنے کے اچھے نتائج نہیں نکلیں گے۔ اسمبلیاں ٹوٹ جانے کے بعد ملکی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے الیکشن ہو سکتے ہیں اگر ملکی حالات اجازت دیں تو کیونکہ ملک کی معیشت عمران نیازی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پہلے ہی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے جس کی وجہ سے ملکی حالات مکمل طور پر تباہ و برباد ہو چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن