پاکستان سنی تحریک کی اسلام آباد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت
لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک کے رہنمائوں نے اسلام آباد میں خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی ،سردار محمد طاہر ڈوگر ، محمد شریف الدین قذافی اور صاحبزادہ عبداللہ ثاقب نے کہا ہے کہ دشمن پاکستان میں امن و امان ،ترقی و خوشحالی نہیں دیکھنا چاہتا، سیاسی بے یقینی اور بے چینی ملک میں افراتفری کا باعث بن رہی ہے، شہید پولیس اہلکار کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض قوتیں خطے میں بے چینی، بدامنی، فرقہ واریت، لسانیت اور دہشت گردی کا بازار گرم کرنا چاہتی ہیں۔ پاکستان میں موجود غیر سیاسی یقینی صورتحال معاشی اور سیاسی بے چینی کا سبب بن رہی ہے، پاکستان میں موجودہ دہشت گردی کی لہر کے بہت سے مقاصد ہو سکتے ہیں۔