پرویز الٰہی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے غیر قانونی نوٹیفکیشن جاری کیا:وکیل وزیراعلیٰ
لاہور(خبر نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے وکیل عامر سعید راں نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے غیر قانونی طور پر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔امپورٹڈ حکومت نے سب سے بڑے صوبے کی توہین کی۔ 12 کروڑ عوام کے تقدس کو مجروح کرنے کی کوشش کی گئی۔ پرویز الٰہی سپریم کورٹ کے حکم سے وزیر اعلیٰ کے عہدے پر بیٹھے ان کی عدم اعتماد کی تحریک موجود تھی پھر بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جب عدم اعتماد کی تحریک پہلے سے موجود ہے تو پھر نئے سرے لانے کی کیا ضرورت تھی۔