• news

احسان مزاری کی نجم سیٹھی کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا سربراہ بننے پرمبارکباد


لاہور(سپورٹس رپورٹر) وفاقی وزیر براے بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے نجم سیٹھی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہی سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوے کہا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ اب بہتری کی طرف جائیگی ،انگلینڈ کیخلاف ہوم سیریز میں وائٹ واش ہونے پر مایوسی ہوئی، گرین شرٹس کو ایسے ٹیسٹ سیریز ہارنی نہیں چاہیے تھی۔ وفاقی وزیر احسان مزاری نے نجم سیٹھی کو ٹیلیفون کیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہی سنبھالنے پر مبارکباد دی جبکہ نجم سیٹھی کرکٹ کی بہتری کیلئے وفاقی وزیر سے تجاویز لینگے۔ حکومت نے پی سی بی 2014کا آئین بحال کیا جس کے بعد کھلاڑیوں کو اب دوبارہ روزگار ملے گا۔ نجم سیٹھی انٹرنیشنل کرکٹ واپس پاکستان لائے جبکہ امید ہے کرکٹ سے سیاست کا خاتمہ ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن