منڈی بہا ﺅ الدین: جد ید طرز تعمیر سے ہم آ ہنگ ہاوسنگ سکیم نیو میٹرو سٹی کا آغاز
لاہور(کامرس رپورٹر)نیو میٹرو سٹی منڈی بہا ﺅالدین کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب سرگودھا روڈ پر منعقد ہو ئی۔تقریب میں ڈیلرز ، انویسٹرز ، تاجروں اور معززین علا قہ نے بڑی تعداد میں شر کت کی ۔افتتاحی تقریب سے نیو میٹرو سٹی کے سی ای او بلال بشیر ملک ،کنٹری ہیڈزرعون مسعود ، چو ہدری تصور گو ندل ، فرخ شہزاد ملک ،سید جلیل بخاری ، پیر فخر گیلانی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ تفصیل کے مطابق منڈی بہا ﺅ الدین میں جد ید طرز تعمیر اور تقاضوں سے ہم آ ہنگ ہاوسنگ سکیم نیو میٹر سٹی کا آغاز کر دیا گیا ۔ افتتاحی تقریب سائٹ آ فس سر گو دھا روڈ پر منعقد ہو ئی تقریب میں ڈیلرز ، انویسٹرز ، تا جران سمیت کثیر تعداد میں معززین علا قہ نے شر کت کی ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے سی ای او نیو میٹرو سٹی بلال بشیر ملک نے کہا کہ ملکی ترقی میں بھر پور کردار ادا کر یں گے ۔ اللہ کے فضل سے نیو میٹرو سٹی منڈی بہا ﺅ الدین کو 3 مہینو ں کی قلیل مدت میں رواں دواں کر یں گے۔ یہا ں کی زمین شاندار ہے ۔ نیو میٹرو سٹی سرا ئے عا لمگیر ،گو جر خان کے بعد منڈی بہاﺅالدین میں ایک نئی تا ریخ رقم کر ے گی ۔یہاں شہر یو ں کو بہتر ین طرز زندگی کے ساتھ ساتھ لگثری رہا ئش کے مواقع میسر آ ئیں گے ۔ شہر یو ں کا کہنا تھا کہ میٹرو سٹی منڈی بہاﺅ الدین کا آغاز قابل تحسین ہے ۔ افتتاحی تقریب میں شہر یو ں نے کثیر تعداد میں شر کت کی ۔